کیا بلاگ اور سوشل میڈیا میں فرق ہے؟

گزشتہ دنوں ایک عجیب سوال سے پالا پڑا کہ کیا بلاگ اور سوشل میڈیا میں فرق ہے؟ اس سوال پر حیرت ہوئی کہ لوگ سوشل نیٹ ورکس (فیس بک، ٹویٹر وغیرہ) کی مقبولیت کے باعث سوشل میڈیا کے حقیقی معنی بھول چکے ہیں یا خلط ملط کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گزارشات بیان کرنے سے قبل چاہوں گا کہ وکی پیڈیا پر موجود سوشل میڈیا کی تعریف کو دیکھ لیا جائے:

Social media is defined as "a group of Internet-based applications that build on the ideological and technological foundations of Web 2.0, and that allow the creation and exchange of user-generated content."

(ترجمہ) سوشل میڈیا کی تعریف یوں کی جاتی ہے "انٹرنیٹ پر موجود ایپلی کیشنز کا مجموعہ جو ویب 2.0 کی نظریاتی اور تکنیکی بنیادیوں پر قائم کیا گیا ہو اور جو صارف کو مواد تخلیق کرنے اور تبادلے کی اجازت دے"۔

اس سے باآسانی سمجھا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا کسی مخصوص ویب سائٹ (یا چند ویب سائٹس) کا نام نہیں ہے۔ انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کی شروعات سے متعلق لوگوں کی ایک رائے یہ بھی ہے کہ اس کا آغاز آئی آر سی (انٹرنیٹ ریلے چیٹ) سے ہوچکا تھا۔ البتہ ماہرین اس پر متفق ہیں کہ "جدید سوشل میڈیا" کا آغاز بلاگ سے ہوا جو کہ سوشل نیٹ ورکس کی آمد سے کئی سال پہلے کی بات ہے۔ لہٰذا یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ بلاگ ہی دراصل جدید سوشل میڈیا کی اولین شکل ہے۔

وکی پیڈیا کی بیان کردہ تعریف میں ایک اور اہم بات مواد کی تخلیق اور تبادلے سے متعلق بھی ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر محض صارف کا تیار کردہ مواد ہی نہیں بلکہ دوسرے ذرایع سے حاصل ہونے والی معلومات کا بھی تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ بلاگ پر جو بھی مواد بصورت تحریر، تصویر یا وڈیو شایع ہوتا ہے اس پر دیگر پڑھنے والوں کو اپنے اظہار خیال کی مکمل آزادی ہوتی ہے جو اس کے "سوشل" ہونے کے لیے کافی ہے۔

اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اپنے تبصروں کے ذریعے آگاہ کریں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

2 تبصرے

  1. ابوشامل نے کہا:

    سوشل میڈيا ایک وسیع اصطلاح ہے اور بلاگ اس کا محض ایک حصہ ہے۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. نعمان نے کہا:

    بالکل درست سمت توجہ دلائی ہے. آج کل تو عام تاثر یہی دیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا کا مطلب چند بڑی ویب سائٹس ہیں اور بس

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے