فیس بک پر 4 چیزوں سے اجتناب کریں

فیس بک اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سماجی رابطوں (social networking) کے لیے سب سے بڑی ویب سائٹ مانی جاتی ہے۔ یہ ایک ایسی محفل ہے جہاں آپ کو اپنے ہی جیسے دسیوں لوگ ملیں گے۔ جس طرح ہر محفل میں آمد، شمولیت، ملاقات اور برخاست وغیرہ کے آداب ہوتے ہیں اسی طرح فیس بک کے بھی ہیں۔ ذیل میں اس حوالے سے چند مشاہدات ہیں کہ جن سے اجتناب کرتے ہوئے ہم فیس بک کو اپنے اور دوسروں کے لیے بہتر بنا سکتے ہیں۔

فیس بک پر اپنی ہی پوسٹ کو لایک (like) نہ کریں

یہ بالکل ایسا ہی جیسے آپ کسی ہجوم کے درمیان اپنی ہی پیٹھ تھپتھپائیں یا آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر خود ہی سے تالی ماریں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ذہنی طور پر احساس کمتری کا شکار ہیں۔

fb-donts-3

فیس بک پر تصاویر کے ساتھ غیر ضروری ٹیگ (tag) نہ کریں

اپنے رشتے داروں، دوستوں، دفتر میں ساتھ کرنے والوں یا اپنے گاہکوں کو غیر متعلقہ تصاویر پر ٹیگ نہ کریں۔ اس سے وہ تنگ آ کر آپ کو اپنی فیس بک فرینڈ لسٹ سے ہمیشہ کے لیے نکال سکتے ہیں۔

fb-donts-2

فیس بک اسٹیٹیس (status) میں غلط ٹیگ نہ کریں

اپنی تحریر میں غلط فرد یا صفحہ ٹیگ کرنے کی صورت میں آپ کی محنت ضایع جاسکتی ہے۔ اسے نہ صرف یہ کہ وہ شخص پریشان ہوگا بلکہ قارئین فیس بک پر غلط شخص کے دوست بن جائیں گے یا غلط صفحے کو فالو کرنا شروع کردیں گے۔

fb-donts-4

تبصرے, لایک یا شیئر (share) کرنے پر اصرار نہ کریں

اگر آپ اپنے فیس بک دوستوں سے تبصرے، لایک یا شیئر کرنے کا کہتے ہیں تو اس سے پرہیز کریں کیوں کہ فیس بک "لایک-بیٹنگ" نامی تکنیک کے ذریعے ایسی پروفائل اور صفحات کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔

fb-donts-1

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کیجیے

بہت اچھی باتوں کا مشورہ دیا ۔ شکر ہے میں ان باتوں کا پہلے سے ہی خیال رکھا کرتی ہوں۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
محمد زبیرمرزا says:

ہمارے ایک دوست ہیں جو سب کی ہی پوسٹ لائیک کرتے ہیں اور تقریباََ سبھی- ان سے مجھے بھی عادت پڑگئی جو اب ذراکم کی ہے 🙂 ٹیگ والی بات اچھی بتائی ہے آپ نے -

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

100٪ متفق!!

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

@Mustafa Baloch: میرے خیال سے یہ ایک غلط فہمی ہے کہ پوسٹ لایک کرنے سے وہ دوستوں کے پاس دوبارہ آجاتی ہے۔ جب آپ پوسٹ کرتے ہیں تو وہ آپ کے دوستوں تک ویسے ہی پہنچ جاتی ہے۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

شکریہ بہت اچهے مشورے دئیے ہیں

میں نے بهی تنگ آ کر کافی دوست ان فرینڈ کیئے جو خواہ مخواہ اپنی ہر فوٹو پر مجهے ٹیج کر دیتے تهے
دوسرا آپ نے کہا کہ اپنی پوسٹ کو خود لائیک نہ کریں اس سے میں اختلاف کرتا ہوں (دوسروں کا متفق ہونا ضروری نہیں )
اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنی پوسٹ کو لائیک کرنے سے وہ دوبارہ دوستوں کی وال پر آجاتی ہے
اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی دوست پوسٹ دیکهنے سے محروم ہوگیا ہے تو وہ پوسٹ دیکھ لے 🙂

اس تبصرے کا جواب دیںجواب