مفتوں کے لیے

3

جولائی کے مہینے میں ہمارے ساتھیوں عین لام میم، یاسر جاپانی، کاشف نصیر اور عثمان سمیت دیگر اردو بلاگران نے اپنا بلاگ .co.cc اور byethost کی مدد سے ترتیب دیا اور میری طرح اپنا نام بھی مفت بلاگ بنانے والے یعنی “مفتوں” (غور سے پڑھیں، درمیان میں ‘ی’ موجود نہیں) کی فہرست میں لکھوالیا۔ یہ تو مفت بلاگ سائٹ کے خالقین ہی بتائیں گے کہ ان کا یہ تجربہ کیسا رہا، تاہم ہماری طرف سے بلاگ کو ایک نئی جہت دینے پر تمام ساتھیوں کو دلی مبارک باد۔

جب بھی مفت ڈومین اور ہوسٹنگ کا ذکر آتا ہے تو اکثر دوست مختلف قسم کے شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھیوں کی بڑی تعداد ڈومین کی محدود یا لامحدود مدت اور مفت ہوسٹنگ کے خراب معیار کے باعث ویب سائٹ کو نقصان پہنچنے کے متعلق مختلف سوالات کرتے ہیں۔ فرداً فرداً جواب دینے سے بہتر محسوس ہوا کہ ان سوالوں کے متعلق ایک بار مفصل لکھ دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے تاکہ مفت بلاگ سائٹ بنانے کے خواہش مند ساتھیوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

.co.cc ویب ڈومین کی مدت

.co.cc پر پہلی بار ویب ڈومین رجسٹر کراتے وقت ڈومین کی مدت محض ایک سال تک دی جاتی ہے۔ اس عرصے میں ڈومین کو کاروباری و غیر کاروباری دونوں طرح کی ویب سائٹس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ البتہ .co.cc کے قوانین کی رو سے ویب ڈومین کی مدت ایک سال سے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کاروباری نہیں ہونا چاہیے۔ دوسرے لفظوں میں ویب سائٹ پر اشتہارات مثلاً گوگل ایڈسینس وغیرہ لگانے کی اجازت نہیں۔

اگر آپ اپنے ڈومین کی مدت ایک سال سے بڑھانے کے خواہش مند ہیں تو سب سے پہلے .co.cc اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوجائیں اور Manage Domain کے صفحہ پر ڈومین نیم کے نیچے موجود Renew کے ربط پر کلک کردیں۔ وہاں موجود Personal کو منتخب کر کے نیچے موجود چیک لگا دیں اور پھر Continue کے بٹن پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 1)۔ آپ کا ذاتی ڈومین ہمیشہ کے لیے آپ کے نام ہوا۔

byethost پر فائلز اور ڈیٹابیسز کا بیک اپ

عام طور مفت ہوسٹنگ پر دی جانے والی سہولیات اس ہوسٹنگ کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہیں جو کمرشل ہوسٹنگ یعنی پیسوں سے خریدی جانے والی ویب اسپیس کے ساتھ دی جاتی ہیں۔ byethost پر آپ کو دیگر غیر معیاری ہوسٹنگ کمپنیز کے برخلاف بہترین پیکج تو دستیاب ہے، مگر ویب سرور میں مسئلہ کی صورت میں ویب سائٹ کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار یا جوابدہ نہیں۔ اسی وجہ سے تمام مفت ہوسٹنگ استعمال کرنے والوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنی فائلز کا بیک اپ بنا کر اسے محفوظ کرلیں۔

byethost پر اپنی ورڈ پریس ڈیٹابیس کا بیک اپ بنانے کے لیے سب سے پہلے وسٹا پینل پر لاگن ہوجائیں اور پھر MySQL Databases پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 2)۔ اس کے بعد سامنے آنے والے صفحے پر ڈیٹا بیس کے نام کے نیچے موجود Backup کے ربط پر کلک کردیں (دیکھئے تصویر 3)۔ لیجیے آپ کی ڈیٹابیس کا مکمل بیک اپ فائل سرور پر محفوظ ہوچکا ہے۔

اب کسی بھی FTP سافٹویئر (مثلاً فائل زلا) کی مدد سے ویب سائٹ کے فائل سرور میں جائیں اور وہاں موجود _Backups کے فولڈر میں سے sql فائل کو اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ اس کے بعد ویب سائٹ کی متعلقہ فائلز کو محفوظ بنانے کے لیے آپ FTP سافٹوئیر کی ہی مدد سے فائل سرور میں جائیں۔ وہاں آپ کو اپنے ڈومین کے نام سے ایک فولڈر نظر آئے گا، اسے بھی اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

اب آپ کا بلاگ بمع فائلز اور ڈیٹابیس مکمل محفوظ ہوچکا ہے جو کہ مستقبل میں بلاگ یا سائٹ پر کسی بھی قسم کے مسئلے یا پریشانی کے وقت باآسانی استعمال کر کے ویب سائٹ کو دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔ بیک اپ بنانے کی ضرورت کا دارومدار آپ کے ویب بلاگ کے استعمال پر ہے۔ اگر آپ روزانہ بلاگ پر تحریر کرتے یا اسے اپڈیٹ کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ کم از کم ایک ہفتے یا زیادہ سے زیادہ ہر مہینے میں ایک بار ضرور بیک اپ بنالیا کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

3 تبصرے

  1. عثمان کہتے ہیں

    فائل بیک اپ کا طریقہ اچھا ہے۔ لیکن ایک اور متبادل طریقہ بھی ہے کہ ورڈ پریس کے ہی ایکسپورٹ آپشن سے فائل ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
    یہ بھی یاد دہانی کرا دیں کہ تمام فائلیں ، پلگ ان اور اپ ڈیٹ وغیرہ کے لئے ایف ٹی پی پروٹوکول ہی استعمال کرنا ہوگا۔ ورڈ پریس کی اپ ڈیٹ آپشن استعمال نہیں ہوسکتیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.