جوابِ ٹیگ

8

سال 2009ء میں بلاگنگ کے آغاز سے پہلے میں کافی عرصے تک مختلف اردو بلاگز کا خاموش قاری رہا۔ اس دوران بلاگز کے درمیان ٹیگنگ کا بڑا دلچسپ سلسلہ ہوا کرتا تھا۔ اس میں میری دلچسپی کی بڑی وجہ کئی نئے  بلاگز کا پتہ چلنا تھا۔ بعد میں اردو بلاگستان کا حصہ بنا تو محسوس ہوا کہ ٹیگنگ کا یہ سلسلہ دم توڑ چکا ہے۔ ممکن ہے اس کی وجہ بلاگرز کے درمیان نظریاتی اختلافات میں شدت، نامعلوم تبصروں میں اضافہ، ملک کے بدلتے سیاسی حالات یا پھر کچھ اور ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس سے کئی سوئے ہوئے بلاگرز کو جگایا اور کچھ کو لکھنے پر دوبارہ بھی اکسایا جاسکتا ہے۔

بہرحال، سال 2012ء کے ساتھ عمار ابن ضیاء نے ٹیگ کا نیا سلسلہ شروع کیا تو اس میں مجھے بھی ٹیگ کر دیا۔ ہمیشہ کی طرح پوچھے گئے سوال تو قطعاً مشکل نہیں معلوم ہوئے البتہ ان کے جوابات دینا کچھ مشکل لگ رہا ہے۔

1۔ 2012ء میں کیا خاص یا نیا کرنا چاہتے ہیں؟
ج۔ کسی اچھی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ہے۔ بیرون ملک موقع ملا تو یہ نیا بھی ہوگا اور خاص بھی۔

2۔ 2012ء میں کس واقعے کا انتظار ہے؟
ج۔ 21 دسمبر 2012ء کو ہونے والے ڈومز ڈے کا انتظار ہے۔ 😉

3۔ 2011ء کی کوئی ایک کام یابی؟
ج۔ بالآخر گریجویشن کرنے میں کامیاب ہوا۔ 🙂

4۔ 2011ء کی کوئی ایک ناکامی؟
ج۔ خدا کا شکر ہے، پچھلے سال ایسی کوئی ناکامی نہیں ہوئی جو یاد ہو۔

5۔ 2011ء کی کوئی ایک ایسی بات جو بہت یادگار یا دل چسپ ہو؟
ج۔ گزشتہ سال پہلی بار کسی سوشل میڈیا ورکشاپ میں شرکت کا موقع ملا جو میرے لیے کافی دلچسپ اور یادگار بھی ثابت ہوا۔

6۔ سال کے آغاز پر کیسا محسوس کررہے ہیں؟
ج۔ کچھ منصوبے وقت پر مکمل نہ کرپانے کے باعث نئے سال کی آمد کچھ ‘جلدی’ محسوس ہوئی۔ آخری روز بھی یہی خواہش رہی کہ کاش دسمبر 41 دن کا ہوتا۔

7۔ کوئی چیز یا کام جو 2012ء میں سیکھنا چاہتے ہوں؟
ج۔ موٹر سائیکل، گاڑی اور وقت ملا تو جہاز اڑانا بھی سیکھنا چاہوں گا۔

اب میں ٹیگ کے اس سلسلے میں عمر بنگش، منیر عباسی، یاسر عمران اور وقار اعظم کو شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہوں۔ ارادہ تو ایک آدھ سوال اپنی مرضی کا بھی شامل کرنے کا تھا لیکن چونکہ میرا بھی لکی نمبر سات ہے، اس لیے اس سوالنامہ کو ویسا ہی رہنے دیا۔ 🙂

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

8 تبصرے

  1. عمار ابنِ ضیا کہتے ہیں

    دسمبر 41 دن کا؟ یعنی سال کے اختتام پر آپ کا گیارہ دن کا کام رہ گیا تھا 🙂

    اور لکی نمبر 7۔۔۔ کیا بات ہے جناب 😆

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. نورمحمد کہتے ہیں

    شکریہ

    اللہ آپ کی تمناؤں کو پورا کرے ‘ اعلی تعلیم سے فیضیاب کرے۔ آمین

    اچھا ۔۔۔ یہ جہاز اڑانے کی ٹریننگ کہاں ملتی ہے ؟؟ 😛

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. احمد عرفان شفقت کہتے ہیں

    لکی نمبر سات ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو وہ کام اور چیزیں زیادہ راس آتی ہیں جن کی تعداد سات ہو؟

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  4. محمداسد کہتے ہیں

    @عمار ابنِ ضیا: یہ تو گیارہویں دن ہی پتہ چلتا کہ مزید کتنے دن درکار ہیں 😛

    @نورمحمد: بلاگ پر خوش آمدید اور نیک تمناؤں کا شکریہ.

    اجی اس کا علم تو ہمیں ابھی خود بھی نہیں لیکن جب تورا بورا میں جہاز اڑانا سیکھا جاسکتا ہے تو پھر یہ کام کہیں بھی ہوسکتا ہے 😆

    @احمد عرفان شفقت: یہ تو بس تفریح طبع کے لئے ہے 🙂

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  5. وقاراعظم کہتے ہیں

    ہممم سوالات تو اچھے ہیں اور آپ کے جوابات بھی.
    خیر سے ہمیں بھی ٹیگ کردیا آپ نے. چلیں جواب کے ہی بہانے بلاگ پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں. 😆

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  6. ٹیگ کہانی | اعظم بلاگ

    […] ایک دوسرے کو ٹیگ کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ ٹیگ کی یہ رسی محمد اسد اور ڈاکٹر جواد احمد خان دونوں کی طرف سے ہم تک بھی […]

  7. محمد بلال خان کہتے ہیں

    ٹیگ کرنے کا سلسلہ اچھا ہے اگر اس سلسلے کو مزید بڑھایا جائے تو اور اچھا ہے۔ کیا بات ہے آپ کی لکی نمبر سات ہے آپ کا۔ ➡

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.