جھوٹ گھڑیاں

5

ایک شخص کو دوسرے جہان کی سیر کا موقع ملا. وہ دو فرشتوں کے ہمراہ وہاں داخل ہوا تو دیکھا کہ ایک بڑی سی دیوار اس کے سامنے ہے. اس دیوار پر بہت ساری گھڑیاں نصب ہیں. کچھ بالکل ساکت ہیں اور کچھ معمولی سی حرکت کرکے رکی ہوئی ہیں. وہ شخص اتنی بڑی تعداد میں گھڑیاں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا. اس نے فرشتوں کی جانب دیکھا اور تعجب سے دریافت کیا:
” یہ گھڑیاں کیسی ہیں؟ ”
” یہ جھوٹ گھڑیاں ہیں ” پہلے فرشتہ نے جواب دیا ” یہ گھڑیاں ہر شخص کے الفاظ سے منسلک ہیں، جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو یہ حرکت کرتی ہیں ورنہ رکی رہتی ہیں”
“یہ جھوٹ گھڑیاں کس کی ہیں جنہوں نے حرکت نہیں کی ” اس شخص نے پوچھا.
” یہ ان رہنماؤں کی جھوٹ گھڑیاں ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا. جیسے محمد بن قاسم وغیرہ ” دوسرے فرشتہ نے جواب دیا.
” اچھا ! ” اس شخص نے کچھ سوچتے ہوئے کہا اور پھر پوچھا: “ہمارے سیاستدانوں کی جھوٹ گھڑیاں کہاں ہیں؟ ”
پہلے فرشتہ نے مسکراکر اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا: ” وہ ہم نے اپنے دفتر میں لگارکھی ہیں ”
” کیوں؟ ” اس شخص نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا.
” کیوں کہ وہ ہمارے لیے پنکھے کا کام کرتی ہیں ” دوسرے فرشتہ نے اطمینان سے جواب دیا.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

5 تبصرے

  1. جعفر کہتے ہیں

    اچھا ہے
    😎

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. محمداسد کہتے ہیں

    @جعفر
    شکریہ 😉

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. کنفیوز کامی کہتے ہیں

    بھائی جان اگر ذاتی تھریر ہے تو بہت اچھی ہے 🙂

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  4. محمد ریاض شاہد کہتے ہیں

    اچھا لطیفہ ہے مگر شاید پہلے بھی پڑھا ہے کوءی نیا لطیفہ سنائیں

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  5. محمداسد کہتے ہیں

    @کنفیوز کامی
    تحریر تو جناب خود لکھی لیکن مرکزی خیال ایک ایس ایم ایس سے ماخوذ کیا گیا ہے.

    @محمد ریاض شاہد
    بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا بھی شکریہ.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.