جگاڑو ، جگاڑن

10

“کمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے، کیا کروں؟ 😥 ”
“کوئی بھی اچھا سا انٹی وائرس انسٹال کرلو”
“اچھا سا کون سا؟ تمہی کچھ بتاؤ”
Eset Smart Security استعمال کرلو. میں بھی وہی کررہا ہوں”
“کب سے استعمال کررہے ہو؟ 😐 ”
“تین چار مہینے ہوگئے. بہترین اینٹی وائرس بمع فائروال اور اینٹی اسپام و اسپائی ویئر ہے 😉 ”
“ٹرائل تو ایک مہینہ کے لیے ہوتا ہے 😯 ”
“ہاں! کمپنی ایک ای میل ایڈریس پر ایک مہینہ کے لیے username اور password فراہم کرتی ہے”
“تو تم تین چار مہینوں سے کیسے استعمال کررہے ہو ❓ ”
“ہر مہینہ نیا یوزر نیم اور نیا پاسورڈ”
“بڑے خوار ہو. ہر مہینہ نیا ای میل رجسٹر کراتے ہو 🙄 ”
“خوار ہو گی تم. میں تو ہر بار عارضی برقی پتہ (temporary email address) استعمال کرتا ہوں”
“کیسے . . ؟”
فری ٹرائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کسی بھی عارضی برقی پتہ کی ویب سائٹ پر جاؤ، ای میل ایڈریس لے لو”
“پھر . . ؟”
“ای میل ایڈریس کو ٹرائل کے صفحہ پر پیسٹ کرو تو تمہیں ای میل آئے گی جس میں یوزرنیم اور پاسورڈ ہوگا
“پھر . . ؟”
“اسے کاپی کر کے اسمارٹ سیکورٹی میں ڈال دو اور پھر اینٹی وائرس اپڈیٹ کرلو. بس کام ختم 😎 ”
“کافی لمبا طریقہ ہے. اس کے علاوہ کوئی اور راستہ؟ 😳 ”
“کمپیوٹر بند کرو، تکیہ میں منہ دو اور سو جاؤ”
“ہی ہی ہی . . . مان گئی :smile:”
“ہا ہا ہا . . . کیا مان گئیں؟”
“یہی کہ تم بہت بڑے جگاڑو ہو 😆 ”
“اور تم بہت بڑی جگاڑن 😈 “

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

10 تبصرے

  1. پھپھے کٹنی کہتے ہیں

    اچھا طريقہ ہے پہلے پتہ ہوتا تو فائدہ ہو جاتا

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. جعفر کہتے ہیں

    طریقہ تو یہ ویری گڈ ہے
    پر یہ مکالمہ حقیقی ہے
    یا
    گھڑا گیا ہے۔۔۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. ماموں کہتے ہیں

    چہاں سوفٹ وہیر کی کاپی رایٹ کا مطلب“ کاپی کرنا درست ہے“ لیا جاتا ہے وہاں ایسا ہو سکتا ہے

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  4. محمداسد کہتے ہیں

    @ ماموں
    صاحب آپ نے اس تکنیک سے یہ کیسے اخذ کیا کہ یہ کاپی کرنا درست قرار دیتی ہے؟ یہ تو ایک سادہ سا طریقہ ہے جس میں سوفٹویئر کا استعمال کے بارے میں کمپنی کو خود معلوم ہے اور ان کی رضامندی سے چلایا جاتا ہے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  5. سعد کہتے ہیں

    سب سے اچھا حل ہے مائکروسافٹ سیکیورٹی ایسنشلز

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  6. راحت حسین کہتے ہیں

    باقی سب تو ٹھیک ہے جگاڑو جی، لیکن سونے کے لئے تکیے میں منہ دبانے کی تجویز جو آپ دے رہے ہیں، اس گرمی میں یہ کچھ زیادتی زیادتی لگتی ہے.
    ہاں لسی پی کے سو رہو کہا ہوتا تو جی خوش ہو جاتا…. 🙄

    ویسے آپ کے عارضی برقی پتہ والی بات نے کافی مشکلات حل کی ہیں، اس ترکیب کو سب کے ساتھ شئیر کرنے پہ خادم بے حد مشکور ہے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  7. محمد سعد کہتے ہیں

    یار ونڈوز منحوس کو بھاڑ میں ڈالو۔ لینکس استعمال کرو، ان مسائل کو بھول جاؤ اور اپنی کام کرنے کی صلاحیت بڑھاؤ۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  8. عامر شہزاد کہتے ہیں

    آپ کمپیوٹر میں چند اقدامات کر کے وائرس سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

    یوزر اکاونٹ ضرور بنائیں۔ روزمرہ یوزر اکاونٹ کا استعمال کریں۔ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ پروگرام وغیرہ انسٹال کرنے کے لیے ہی استعمال کریں۔ وجہ یہ ہے کہ اگر کوئی وائرس حملہ کرتا ہے تو یوزر اکاونٹ میں رہتے ہوئے کم نقصان ہوتا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر اکاونٹ استعمال کرتے ہوئے وائرس حملہ کرے تو پورا کمپیوٹر خراب ہو سکتا ہے

    سی ڈی، ڈی وی ڈی، یو ایس بی فلیش ڈرائیو، فولڈر وغیرہ کو ڈبل کلک کر کے مت کھولیں، بلکہ مائی کمپیوٹر پر رائٹ کلک کر کے ایکسپلوئر کی آپشن منتخب کریں اور بائیں طرف آنے والی ونڈو کو استعمال کرنے ہوے اپنی منزل پر جائیے۔ وجہ یہ ہے کہ ڈبل کلک کرنے سے کچھ خودکار پروگرام چل سکتے ہیں جو کہ وائرس بھی ہو سکتے ہیں۔

    فائل ایکسٹنشن کو ظاہر رکھیں۔ وجہ یہ ہے کہ کچھ ؤائرس فولڈر یا دوسرے پروگرام کا آئیکون لگائے ہوتے ہیں

    ونڈوز فائل سسٹم کو این ٹی ایف ایس رکھیں، یہ فیٹ 16 یا 32 سے زیادہ بہتر ہے

    سسٹم ریسٹور کی آپشن کو فعال رکھیں تاکہ کسی خرابی کی صورت میں سسٹم کو پرانی حالت میں واپس لا سکیں

    البتہ کبھی کبار اینٹی وائرس انسٹال کر کے پورے سسٹم کو سکین کرنا چاہے اور بعد میں بے شک ان انسٹال کر دیں

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.