کھلاڑیوں کو بھی جینے دو!

جنابِ جیم!
ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارا ملک لاتعداد مسائل کا شکار ہے۔ ایسے میں ایک ہی تفریح ہمیں 'کرکٹ' کی صورت میں میسر تھی۔ جب ہماری ٹیم جیتتی تو ہم تمام پریشانیوں کو ایک طرف رکھ کر خوب خوشیاں مناتے۔ لیکن پچھلے کئی دنوں سے ہم سب افسوس اور ملامت کی سی کیفیت میں مبتلاء ہیں۔ مغربی ذرائع ابلاغ کے منفی پروپگنڈے نے ہمارے کھلاڑیوں کو بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اور آپ نے بھی اس منفی پروپگنڈے کو خوب پروان چڑھایا۔

دنیا کا کوئی بھی انصاف پسند معاشرہ الزامات ثابت ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کو سزا نہیں سنایا کرتا۔ یہ کھلاڑی وہی عدل مانگ رہے ہیں جس کے لیے سب نے مل کر طویل محنت کی۔ ہم نے ایمرجنسی کے نفاظ اور عدلیہ بحالی تحریک جیسے کئی مواقع پر آپ کی حق گوئی اور انصاف پسندی کو سراہا۔ لیکن اب ہمارے کھلاڑیوں کو انصاف کی ضرورت ہے تو آپ نے بھی ان سے آنکھیں پھیر لیں۔

منفی پروپگنڈے کے باعث نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین کرکٹ بھی سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کھلاڑیوں سمیت ان کے گھر والوں کا سکون بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔ دنیا بھر کے پاکستانی خود کو مجرموں کا ساتھی سمجھ رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک الزامات ثابت نہیں ہوسکے، ابھی تو تحقیقات جاری ہیں اور انصاف ہونا بھی باقی ہے۔ اور وقت سے پہلے کھلاڑیوں کو مجرم گرداننا قطعاَ دانشمندی نہیں۔

آج عدل کی نفی کرنا کل ہونے والے انصاف کو قتل کردینے کے مترادف ہے۔

تو اے مسٹر جیم!
جیو ۔ ۔ ۔ اور ان کھلاڑیوں کو بھی جینے دو!

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کیجیے

اسد بھیا آپکی بات سے سو فیصد متفق ہوں. پاکستانی عوام کے اس سلوک کو دیکھ کر بہت دُکھ ہوا. ہاں اگر جُرم ثابت ہو جائے تو یہ سب انکا حق ہے لیکن ابھی پاکستانی عوام اس سلوک کی مجھے قطعآ اُمید بھی نہیں تھی.
اوپر کے تبصرے میں آپنے بلکل دُرست کہا : ’’میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو غیروں سے زیادہ اپنوں نے ہی طنزو طعنہ کا نشانہ بنایا ہے‘‘

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جب اوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہیں تو کرکٹر کیوں نہیں

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

@ جعفر
واقعی بات تو یہی لگتی ہے کہ میڈیا کو بہتی گنگا ہاتھ آگئی جس میں وہ خوب خوب ہاتھ دھولینا چاہتی ہے. چاہے اس سے کسی اور کا کچھ بھی نقصان ہوتا ہو 😐
@ نعمان
عمران خان نے جو باتیں کیں مجموعی طور پر مجھے ان سے اخلتاف نہیں. ٹھیک ہے کہ ٹھوس ثبوت نہ ہونے کے باوجود آپ نے کھلاڑیوں پر جزوی پابندی لگادی لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ میڈیا اور دیگر سابق 'سٹے باز' کھلاڑی تحقیقات کے نتائج آنے سے پہلے ہی ان کھلاڑیوں کو سخت سزا سنا رہے ہیں.
میرے خیال میں پاکستانی کھلاڑیوں کو غیروں سے زیادہ اپنوں نے ہی طنز و تعنہ کا نشانہ بنایا ہے. کپل دیو نے عمران خان کو کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا تو ان کا یہ مقصد نہیں کہ ان کے ساتھ جوا کھیلا جائے بلکہ ان کا مقصد کھلاڑیوں کے گرتے ہوئے مورال کو سنبھالنے کا تھا۔ یہ کھلاڑی ہمارے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، اس لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ہمیں معاملہ کی نزاکت سمجھنا چاہیے نا کہ اپنا ذاتی غصہ ان کھلاڑیوں پر اتارنے کی کوشش کریں.

@ عثمان
یاسر حمید کی ویڈیو کے بارے میں خود یاسر کی وضاحت آجانے کے بعد اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ اس پر تبصرہ کیا جائے. لیکن پھر بھی اگر دیکھا کی جائے تو یہ ویڈیو کسی نئی بات کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوئی جیسا کہ NOTW کی طرف سے ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا. یاسر نے وہی تمام باتیں دہرائیں ہیں جو میں اور آپ اس وقت سن رہے ہیں. کچھ اہم سوالوں کے جوابات تو انہوں نے بالکل گول مول دئیے. مثلاً مبینہ رپورٹر نے جب جب ان سے جواب کی تصدیق چاہی انہوں نے God Knows کہہ دیا. اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یاسر کو بھی اتنا ہی علم ہے جتنا ہم سب کو ہے.

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
ندیم احمد says:

کھلاڑیوں کے کمروں سے نقد رقم برآمد

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010/09/100905_sting_cash_pak_players_as.shtml
😯 😯

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
ندیم احمد says:

’کھلاڑی قصوروار ہوں تو تاحیات پابندی لگا دیں‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2010/09/100905_cricket_wajid.shtml

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
ندیم احمد says:

کھلاڑیوں کے کمروں سے نقد رقم برآمد
http://blog.bilaunwan.co.cc/2010/media/khiladiyon-jeenay-do/#comments
🙄 🙄

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
عثمان says:

نعمان کا عمران خان والا لنک بھی اہم ہے۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
عثمان says:

آپ کا جذبہ قابل قدر ہے۔ لیکن یہ جو اب یاسر حمید کی نئی ویڈیو آگئی ہے اس کا کیا کیا جائے؟

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
جعفر says:

بھائی جان، اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا
اتنی مشکل سے کوئی مصالحے دار چیز ہاتھ لگی ہے اور آپ کا مطالبہ ہے کہ اس سے مال کمانے کی بجائے اصولوں کی پاسداری کی جائے؟

اس تبصرے کا جواب دیںجواب