آن لائن پول کے نتائج تبدیل؛ ایم کیو ایم کی منفرد دھاندلی

گزشتہ دنوں امریکا کے شہر ڈیلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی امریکی شاخ کا انیسواں یوم تاسیس منایا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے مخصوص روایتی انداز میں تقریر کی جس میں مظلومت کے اظہار سے دھمکیوں تک سب ہی کچھ شامل تھا۔ کچھ باتیں الطاف حسین ایسی بھی کر گئے کہ جس پر رابطہ کمیٹی کی دوڑیں لگی ہوئیں ہیں اور وہ اب تک وضاحتیں پیش کر رہی ہے۔

بہرحال، سیاسی مخالفین کی شدید تنقید اور کچھ دوستوں کے نالاں ہونے کے بعد الطاف حسین نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کی قیادت سے مستعفی ہونے اور تحریک سے علیحدہ ہونے کی پیش کش کردی۔ چونکہ یہ کام قائد تحریک درجنوں بار پہلے بھی کرچکے ہیں اس لیے سب کو نتیجے کا علم پہلے ہی سے تھا جو کہ نہیں بھائی نہیں کے علاوہ کچھ ہو ہی نہیں سکتا۔ لیکن اس بار کچھ مختلف ہوا۔

mqm-poll-about-altaf-hussain

اب کی بار الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے سامنے دو زانو ساتھی بھائیوں سے یہ سوال پوچھنے کے بجائے ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر پول کی صورت میں سوال پوچھا اور تمام حق پرستوں کو اس میں ووٹ کی دعوت دی۔ یہ پول ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر کل (بروز پیر) ظاہر ہوا اور آج (بروز منگل) بند کردیا گیا۔ یعنی آن لائن پولنگ میں حصہ لینے کی مدت کم و بیش 24 گھنٹے تک میسر رہی۔ پول میں پوچھا گیا سوال یہ تھا:

میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟

جواب دینے لیے تین آپشنز موجود تھے: 1) ہاں۔ 2) ہرگز نہیں۔ 3) معلوم نہیں۔

ویب سائٹ پر آن لائن ووٹ ڈالے گئے پھر اچانک ووٹنگ بند ہوگئی۔ بات یہیں تک رہتی تو پھر بھی خیر تھی لیکن کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کی جانب سے پول کا نتیجہ پیش کیا گیا جس میں یہ دعوی بھی شامل ہے:

ایم کیوایم ویب سائٹ پر عوامی سروے میں 72 فیصد سے زائد افراد نے جناب الطاف حسین کے سوال پر ’’نہیں ‘‘ پرووٹ دیکر ایم کیوایم کی قیادت سے ان کی دستبرداری کی رائے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

یہ خبر آپ ایکسپریس ٹریبیون، پاکستان ٹوڈے، روزنامہ پاکستان، سماء نیوز کے علاوہ دیگر خبری ویب سائٹس پر بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس دعوے کی تصدیق کے لیے جب ویب سائٹ پر پول کے نتائج دیکھنا چاہے تو وہاں صفحہ غائب پایا کیوں کہ آن لائن پول تو ایم کیو ایم کی جانب سے بند کردیا گیا تھا۔ البتہ وہ یہ بھول گئے کہ جس ویب سائٹ سے پول بنایا گیا وہ ہر پول کے ساتھ ایک آر ایس ایس فیڈ (RSS Feed) کا صفحہ بھی بناتی ہے جو پول بند ہوجانے کے بعد بھی آن لائن رہتا ہے۔ ذیل میں اس صفحے کی نقل اور ویب سائٹ کا ربط شامل ہے جہاں ایم کیو ایم نے پول بنایا اور پھر بند کر دیا۔

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر ہونے والی پولنگ کا اصلی نتیجہ

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر ہونے والی پولنگ کا اصلی نتیجہ

اس پول پر ڈالے گئے ووٹس کی مجموعی تعداد 16002 رہی جس میں سے 76.08 فیصد ووٹ (12174 ووٹ) 'ہاں' کو دیے گئے۔ جبکہ 21.82 ووٹ (3492 ووٹ) 'ہرگز نہیں' کو دیے گئے اور 2.10 فیصد (336 ووٹ) لوگوں نے 'معلوم نہیں' کا انتخاب کیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا کہ ووٹنگ میں حصہ لینے والے تین چوتھائی سے زائد افراد الطاف حسین کی قیادت سے دستبرداری اور تحریک سے علیحدگی کے حق میں ہیں۔

متحدہ قومی موونٹ کی جانب سے عام الیکشن میں دھاندلیوں سے متعلق تو کراچی سمیت ملک بھر کے تمام حلقے بخوبی جانتے ہیں لیکن اس بار ایم کیو ایم نے اپنی ہی ویب سائٹ پر ہونے والی پولنگ کا نتیجہ بالکل الٹ کر کے عوامی رجحانات کو یکسر مختلف ظاہر کرنے کی جو ناکام کوشش کی اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عملی میدان میں کتنی بڑی بے ضابطگیاں کی جاتی ہوں گی۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کیجیے
junaid zia says:

pakistan main spam bohat zaida ho choka hai, aur media main to bohat gand para howa hai

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

@Hammad: آپ شامی صاحب کی ویڈیو میں ان کے الفاظ پر بھی غور کریں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے بلاگ میں کیے گئے اعتراض پر خود تصدیق کر کے خبر شایع کی۔

آپ کے بیان کردہ باقی اعتراضات کا جواب آپ خود بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ پول بنانے کے لیے جس ویب سائٹ کا استعمال کیا گیا، وہاں سے مفت اکاؤنٹ بنا کر ایک پول تخلیق کیجیے اور پھر کچھ ووٹس ڈالنے کے بعد اسے رد و بدل کر کے دیکھ لیجیے 🙂

اس سے بخوبی علم ہوجائے گا کہ کہانی میں 'ٹوئسٹ' کہاں سے آیا۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
Hammad says:

Mujeeb ur rehman shami ne apne program me aap ka screent shot dikaha he, aur na k apne roznama pakistan ka screen shot dikhaya he,

dosri baat yeh k MQM yeh website nahi chalate to is website me data ke badal jaane ka zimedar MQM kaise ho sakti he?, tesri baat yeh k ager MQM yeh website own kerti he to woh MQM ke apne poll me dhandhli ka result dekhaye aur is survey waali website peh result na tabdeel tare aur is survey waali website ka link bhi apne poll me dede, yeh kaise ho sakta he?

mughe nahi pta k is website ka data change hua he k nahi magar abhi to yeh link alag kahani bayan ker raha he

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

کاش اس طرح کی پولنگ کبھی جماعت اسلامی کیلئے بھی کرائی جائی..کیا خودکش حملہ جائز ہے.ہاں نہیں پتہ نہیں..
کیا جماعت اسلامی ایک دہشتگرد جماعت اور اسکا امیردہشتگردوں کا ترجمان ہے، ہاں نہیں پتہ نہیں

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
S.Iqbal Hussain says:

@محمد اسد: سبحان اللہ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ آپ واقعی اسم با مسمیٰ ہیں، اللہ استقامت عطافرمائے

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

آپ تو جھوٹے کو اُس کے گھرتک پہنچانے چلے گئے :)- تحریر امکمل تحقیق کے ساتھ بہت خُوب جناب - اللہ تعالٰی زورِ قلم اور زیادہ کرے-

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

@Hammad: آپ کو سیاست فورم پر ہی جواب دے دیا ہے. ملاحظہ کیجیے. صرف خلاصے کے لیے مزید ایک نکتہ بیان کر رہا ہوں کہ میرے بلاگ سے مواد اخذ کر کے روزنامہ پاکستان نے بھی خبر بنائی (یہاں دیکھیں) اور انہوں نے نہ صرف اس وقت فیڈز کو چیک کیا بلکہ اپنی ویب سائٹ پر نیا اسکرین شاٹ لے کر لگایا جو میرے بلاگ پر شامل اسکرین شاٹ سے مختلف ہے۔ اس پر بھی 4 اگست کی تاریخ ہے جبکہ آپ 5 اگست کے اپڈیٹ شدہ فیڈز شیئر کر رہے ہیں جس میں پول بنانے والوں کی جانب سے رد و بدل کیا جا چکا ہے 🙂

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
سیف اللہ خان says:

اسد بھائی نے تصاویر کل حاصل کی تھیں۔۔ آج دوپہر ایک بجے کے قریب پول میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔۔ اس کا ثبوت اس لنک سے دیکھا جاسکتا ہے۔
http://www.esurveyspro.com/PollRss.aspx?Pollid=40183

08/05/2015 13:03:07
Poll Report

<![CDATA[
میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟AnswerVotesہاں3492ہرگزنہیں12174معلوم نہیں336

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
Fahim Patel says:

تحقیقاتی بلاگنگ ۔۔۔۔ بہت شاندار اسد بھائی (y)

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
Arslan Sadiq says:

Tareekh pe tareekh to suna tha mgr MQM ne to dhandli pe dhandli shuru kr di. Khoob kaha ksi ne 1 jhoot ko chupane k lie 100 jhoot aur bolne parrtay hen.
Yaha b aesa e hua jb in ki dhandli pakrri gyi to inho ne Haan ko Hargiz nahi me tabdeel kr lia.Mgr in se phr b galti ho gyi sahi se editing b na kr paye jo tadad yeh media me bta rahe hen yeh phr b woh nahi. Sirf haan ko har giz nahi me tabdeel kr dia gya.

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

کیا زبردست پکڑا ہے اپ نے بھائی کو،،، اپنی بوری کا بندوبست کر لیں

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

میرے دیے گئے اسکرین شاٹ اور پول کے آن لائن صفحے میں جو دوست تبدیلی کی نشاندہی کر رہے ہیں، ان کے لیے عرض ہے کہ پول میں ڈالے گئے ووٹ کی تعداد کو 'ہاں' سے 'ہرگزنہیں' میں تبدیل کردیا گیا ہے 🙂 اس حرکت کی توقع مجھے پہلے ہی تھی اسی لیے اسکرین شاٹ شامل کیا جس میں تاریخ اور وقت بھی شامل ہے ورنہ لنک ہی کافی تھا۔ البتہ یہاں بھی ایم کیو ایم سے ایک اور غلطی ہوگئی وہ یہ کہ تعداد کے اعتبار سے ووٹ اب بھی اتنے نہیں جتنے کا وہ دعوی کر رہے ہیں۔ تصدیق کرنی ہو تو آپ خود حساب لگا لیجیے۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

http://www.esurveyspro.com/PollRss.aspx?Pollid=40183 is k mutabiq to hargiz nahi ko votes ki tadad woh he jo article me haan ki zaahir ki gayi he.

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
rayed says:

excellent research work

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

بھائی کیوں بھول جاتے ہیں آپ کے ان سب کےناپ سب سے پہلے لیے جاتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت ناپ کے چکر میں کچھ دیری نہ ہوجائے :پ 🙂

اس تبصرے کا جواب دیںجواب
ابرارحسین says:

لنک پر رزلٹ تو اس سے مختلف آرہے ہیں، جو آپ نے بتائے ہیں
میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟
ہاں : 3492
ہرگزنہیں: 12174
معلوم نہیں:336

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

ٰاسی پوسٹ کو مینے فیسبک پر دیکھا تھا اور آپکی کھوج سے مکمل مطفق ھوں۔ ایم کیو ایم کو بلاوجہ یھ دھاندلی نھی کرنی چاھئے تھی۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

Par http://www.esurveyspro.com/PollRss.aspx?Pollid=40183 pe result to aap k snapshot se different hy????

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

محترم ۔ ایم کیو ایم والوں کے دماغ چالاک ضرور ہیں لیکن فعال نہیں ورنہ کمپوٹر کا نظام جاننے والا شخص جانتا ہے کہ سب کچھ مرضی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے ۔ جس آن لائین رائے دہی میں دوسری بار ووٹ ڈالنے کو مسترد کرنے کا بندوبست ہوتا ہے اُس میں بھی ایک آدمی کئی ووٹ ڈال سکتا ہے اور ایسا بتدریج کیا جائے تو کوئی دوسرا یہی سمجھے گا کہ شروع ہی سے ووٹ بڑی تعداد مین مثبت آ رہے ہیں
ووٹ ڈالنے کا بہترین طریقہ اپنی تمام تر قباحتوں کے ساتھ پرچی ڈالنے کا ہی ہے ۔ پرچیاں ڈالنے کا انتظام اگر غیر جانب افراد کے ہاتھ میں ہو تو نتیجہ کم از کم 95 فیصد درست ہو گا

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

ہاہاہا۔۔۔ بہت عمدہ کھوج ہے۔ 🙂
زبردست!

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

بھائی، کیوں دل کو جلاتے ہیں آپ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اس جماعت سے کچھ بھی بعید نہیں۔ یہ تو وہ لوگ ہیں جو اگر چاہیں تو ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوی کو بھی پیش کر سکتے ہیں جو آ کر کہے گی کہ بھائی بے قصور ہیں۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب

ایم کیو ایم کو زوال کا سامنا ہو یا نا ہو۔ الطاف حسین کو زوال کا سامنا ہے ۔ جس قسم کی اسکی دماغی کیفیت ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے اس سے زبردستی قیادت سے ہٹا دینا ضروری ہے۔

اس تبصرے کا جواب دیںجواب