رائے دو آئسکریم لو!

7

“ارے اوو ببوا”
“کا بات ہے رے منوا”
“ارے تمے کا بتائیں، کل ہم جیسے اپنے گھر سے باہر نکلے ہیں تو کا دیکھتے ہیں کہ ہمارے بگل والے گھر کے سامنے ایک تمبو ومبو لگا ہے، تو ہم چلے گئے واں پتہ وتہ کرنے کہ ماملہ کا ہے، تمبو کاہے کو لگا ہے؟”
“تو کا سوئم ووئم تھا کسی کا ۔ ۔ ۔”
“خبردار، ارے کاہے کا سوئم ووئم، تمہارا ہوگا، مارے دے رہو بے کار میں جندہ آدمیوں کو بلاوجہ”
“ارے تو بات ہی تو کر رے ہیں آپ سے پوچھ رہے ہیں لڑ تھوڑا ہی رہے ہیں”
“ارے تو بتارے ہیں ہم کہ جب واں تمبو میں پہنچے تو کا دیکھ رے ہیں کہ ہجاروں آدمی کا مجمہ وجمہ لگا ہوا ہے، ہجار آدمی جمہ ہیں”
“ہجاروں آدمی ۔ ۔ ؟”
“ہاں! ہم بڑی مشکل سے مجمہ وغیرہ کو چیر کر جیسے ہی تمبو کے اندر پہنچے تو کا دیکھتے ہیں کہ اک آدمی بڑا سا پرچہ لوگاں میں بانٹ را ہے اور جو آدمی پرچے میں لکھ مکھ کے واپس کر را ہے تو پتہ ہے اسے آئسکریم دے را ہے، ہم نے اک آدمی سے پوچھا کہ بھئی آخر کا بات ہے یہ آئسکریم کس لیے مل ری ہے تو پتا ہے کا کہہ را ہے؟”
“کا کہہ را ہے”
“کہنے لگا کہ ملک کی ناجک ترین صورتحال کے بارے میں ریفرنڈم ہو را ہے اور فارم بھر کے دینے پر مفت آئسکریم مل ری ہے”
“کا کہہ رہے ہیں بھئی”
“ٹھیک کہہ رے ہیں بھئی”
“اجب کہ رے ہیں بھئی”

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

7 تبصرے

  1. وقاراعظم کہتے ہیں

    عجب کہہ رہے ہیں بھئی. یعنی ایک فارم پر ایک آئسکریم. 😆

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. راحت حسین کہتے ہیں

    السلام علیکم!

    ماشاءاللہ بھئی، آخر کو ٹارزن کی واپسی ہو ہی گئی.
    بہت دلچسپ تحریر ہے، اچھی لگی… لکھتے رہا کیجئے نا.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. عمران اقبال کہتے ہیں

    بہترین… زبردست…

    کیا مشاہدہ ہے جناب… اور کیا ہی لکھنے کا انداز… مزہ آ گیا…

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  4. علی عامر کہتے ہیں

    بہت خوب
    ففٹی ففٹی یاد دلا دیا آپ نے 😉

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  5. ملک کاشف اعوان کہتے ہیں

    یقین کریں میں تو فین ہی ہو گیا ہوں آپ کا ـــــــــ صحیح والا پرواز فین :mrgreen:

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  6. کاظم کہتے ہیں

    بہت خوب۔
    آپ کی اس تہریر میں چھپا تنز شدت کے ساتھ محسوس ہوتا ہے۔
    مجھے امید ہے کہ آپ کی صورت میں انور مقصود صاھب مل سکتے ہیں۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.