کامیاب بچہ #SuccessKid

کیا آپ اس بچے کو جانتے ہیں؟ چلیے ایک اشارہ لیجیے کہ یہ بچہ سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر انتہائی مشہور ہونے والوں میں سے ایک ہے ۔ ۔ ۔ پہچانا؟

#successkid

کامیاب بچہ 27 ستمبر 2014ء کو آٹھ سال کا ہوچکا ہے۔

اگر نہیں پہچانا تو کوئی بات نہیں، کچھ منٹ پہلے میں بھی اس بچے کو نہیں جانتا تھا۔ یہ بچہ دراصل فیس بک کے ذریعے شہرت پانے والے میمیز میں سے ایک 'سیمی' عرف #SuccessKid ہے۔ جناب سیمی کی تصویر ان کی والدہ لینی گرینر نے اس وقت لی تھی جب ان کی عمر صرف 11 ماہ تھی اور فلوریڈا کے ساحل سمندر پر موجود تھے۔ گو کہ ان کی تصویر کو فلکر پر زیادہ 'فیورٹس' تو نہیں ملے لیکن سوشل میڈیا بطور میمی اس کی مقبولیت تیزی سے بڑھتی چلی گئی اور آج بھی جاری ہے۔

کمیاب بچے کی میمی کو لوگ عموماً ایسے وقت میں استعمال کرتے ہیں کہ جب انہوں نے کوئی ایسا 'بچوں والا کارنامہ' انجام دیا ہو جسے عام طور پر مشکل سمجھا جاتا ہو۔ کچھ افراد اسے غصے کے اظہار کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ چند مثالیں درج ذیل ہیں:

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. نعمان یونس نے کہا:

    بچہ بڑا ہوگیا ہے 😆

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے