سیاسی جادوگر

آمر بن کر حکومت جو کیا کرتے ہیں
وہ غیرت و حمیت کہاں رکھتے ہیں
لیڈران خوب دنیا میں گھومیں لیکن
فقط سڑکوں پہ عوام ہی تو پٹتے ہیں
اگر فیصلہ ہو خلاف تو اثر و رسوخ دکھلاؤ
کہ الیکشن میں نتائج اسی سے بدلتے ہیں
کسی ملزا کا استعفی قطعا قبول نہیں
کہ یہ سلسلہ بڑی دور تک نکلتے ہیں
یہ موقع خدایا انہیں پھر دے نہ کبھی
چلتے پھرتے لوگ یہی دعا کرتے ہیں
آئین کو جہاں مذاق سمجھتے ہیں لوگ
وہاں سیاسی جادوگر ہی چلتے ہیں

(احمد فراز اور ان کے مداحوں سے معذرت کے ساتھ)

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

تبصرہ کیجیے