عارضی برقی پتہ

آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوں اور برقی پتہ (email address) نہ رکھتے ہوں! ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا. اور اگر آپ برقی پتہ رکھتے ہیں تو اسپام (Spam) سے بھی ضرور واقف ہوں گے. جی ہاں! وہی اسپام جس سے آپ شدید نفرت کرتے ہیں.

جیسے جیسے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے اسپامنگ میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے. مفت ای میل فراہم کرنے والی کمپنیاں مثلاَ لائیومیل، یاہو اور جی میل اسپام فلٹر فراہم تو ضرور کرتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ان کی صلاحتیوں میں بھی کمی آتی جاتی ہے. اور یوں اسپامرز نت نئے طریقوں سے برقی پتہ استعمال کرنے والوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں. اسپامرز آپ کا برقی پتہ حاصل کرنے کے عموماَ دو طریقہ استعمال کرتے ہیں. اسپام بوٹس جو کہ ویب سائٹ پر آپ کا برقی پتہ تلاش کرتے رہتے ہیں اور کچھ ایسی ویب سائٹس جو پیسوں کی لالچ میں آپ کا برقی پتہ مختلف اسپامرز کے ہاتھوں فروخت کردیتی ہیں. یہ وہ ویب سائٹس ہوتی ہیں جن پر آپ رجسٹر ہوں یا ان کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں.

ان طریقوں سے بچنے کا بہت آسان حل موجود ہے جسے ہم "عارضی برقی پتہ" یعنی temporary (or disposable) email address کہتے ہیں. یہ سہولت آپ کو ان تمام ویب سائٹس جن کے بارے میں آپ کم واقفیت رکھتے ہوں، جن پر اپنا ذاتی برقی پتہ خفیہ رکھنا چاہتے ہوں یا جن پر مجبوری میں رجسٹر ہونا پڑے پر بہت کام آتی ہے. یہ برقی پتہ نہ صرف بالکل مفت ملتا ہے بلکہ انہیں حاصل کرنے کے لئے کسی قسم کی رجسٹریشن کی بھی ضرورت نہیں. یہ برقی پتہ ایک مخصوص وقت تک آپ کی ملکیت رہتا ہے اور جب تک اسپامرز اس تک پہنچیں گے یہ ازخود تحلیل یعنی ختم ہوچکا ہوگا. یوں آپ کا مستقل برقی پتہ (email address) ظاہر نہیں ہوگا اور آپ ہر قسم کی فضول، بے کار اور اشتہاری ای میلز سے بچے رہیں گے.

مفت عارضی برقی پتہ فراہم کرنے والی بہت سی اچھی ویب سائٹس (جنہیں میں خود بھی اکثر استعمال کرتا ہوں) میں سے چند یہ ہیں:
10 Minute Mail
Guerrilla mail
Mint E-Mail
Mail Eater
Dodge it

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

4 تبصرے

  1. دو اکاونٹ بنا لیں ایک ذاتی اور ایک ایسی ویب سائٹس کے لیے .

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. بلوُ says:

    اچھی معلومات ہیں

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. سعد says:

    میں تو مفت والی ڈومین کے ایڈریس استعمال کر تا ہوں. جیسا اس تبصرے کیلیے ای میل ایڈریس استعمال کیا گیا ہے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  1. April 20, 2010

    [...] نیا ای میل رجسٹر کراتے ہو " "خوار ہو گی تم. میں تو ہر بار عارضی برقی پتہ (temporary email address) استعمال کرتا ہوں" "کیسے . . ؟" "بس کسی بھی [...]

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *