تھیم اور پلگ ان کی تنصیب

22

اگر آپ بھی .co.cc اور byethost کی مدد سے اپنی ذاتی بلاگ سائٹ ترتیب دے چکے ہیں تو اگلے مرحلے میں آپ اپنے بلاگ پر تھیم اور پلگ ان بھی انسٹال کرنا ضرور چاہیں گے. لیکن ورڈپریس بلاگ سائٹ انسٹالیشن کے فوری بعد مزید کسی قسم کی تبدیلی کرنے سے قبل ضروری ہے کہ آپ کی ڈیٹا بیس utf8 ہو. لہٰذا اگر آپ نے ابھی تک اپنی ڈیٹا بیس کریکٹر سیٹ تبدیل نہیں کیا، تو فی الفور اسے تبدیل کرلیں تاکہ آئندہ کی پریشانی سے بچا جاسکے. اب ہم چلتے ہیں تھیم اور پلگ ان کی تنصیب یعنی انسٹالیشن کے طریقہ کار کی جانب اور دیکھتے ہیں کہ تھیم اور پلگ ان کس طریقہ سے اپلوڈ اور انسٹال کیے جاتے ہیں؟

سب سے پہلے اپنی من پسند تھیم اپنے کمپیوٹر پر ڈاونلوڈ کرلیں. اردو ماسٹر ڈاٹ کام پر موجود تھیم بھی استعمال کی جاسکتیں ہیں. نیز اردو بلاگ کے لیے سب سے اہم اردو ایڈیٹر پلگ ان بھی درکار ہوگا، اسے بھی اپنے کمپیوٹر پر اتار لیں. ایک بات یا رکھیں کہ عام طور پر تمام تھیم اور پلگ ان .zip فارمیٹ میں فراہم کئے جاتے ہیں.

مطلوبہ تھیم اور پلگ ان کاپنے کمپیوٹر پر ڈاون لوڈ کرلینے کے بعد اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل پر لاگ ان ہوجائیں. اور وہاں موجود File Manager کے آپشن میں جائیں (دیکھئے تصویر 1). فائل مینیجر کا صفحہ کھلنے پر آپ کو ایک فولڈر اپنے ڈومین کے نام سے نظر آئے گا. اس فولڈر کے اندر جائیں تو وہاں htdocs کے نام کا ایک فولڈر موجود پائیں گے جس کے اندر آپ کی وہ تمام فائلز محفوظ ہیں جو آپ کے بلاگ یا سائٹ کو چلاتی ہیں. اس فولڈر کے اندر آپ کو wp-content کے نام سے ایک فولڈر نظر آئے گا. اب آپ اس فولڈر کے اندر چلے جائیں. یہاں آپ کو themes اور plugins نام کے مزید دو فولڈر نظر آئیں گے.

اب اگر آپ کو تھیم کی تنصیب کرنی ہے تو تھیمز کے فولڈر میں جائیں اور اگر پلگ ان نصب کرنا ہے تو پلگ انز کے فولڈر میں جائیں. ہم یہاں آزمائشی طور پر تھیم انسٹال کررہے ہیں، اس لیے ہم تھیمز کے فولڈر میں چلتے ہیں. فولڈر کے اندر پہنچ کر وہاں موجودہ اپلوڈ کے کے بٹن کو دبائیں (دیکھئے تصویر 2). اگلے صفحہ پر آپ کو فائل اپلوڈ کرنے کے لیے دو خانہ دستیاب ہوں گے. دائیں جانب والا خانہ ایک وقت میں ایک فائل جبکہ بائیں جانب والا خانہ zip اور دیگر اقسام کی archive فائلوں کو سرور پر منتقل کرنے کے کام آتا ہے. ہماری تھیم یا پلگ ان چونکہ zip کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں، اس لیے ہم بائیں جانب والے خانہ کو استعمال کریں گے. وہاں موجود browse کے بٹن کو دبائیں اور کمپیوٹر میں موجود تھیم یا پلگ ان کی فائل کا انتخاب کرلیں (دیکھئے تصویر 3). اس کے بعد صفحہ پر موجود ہرے نشان () پر کلک کردیں. اگلے صفحہ میں تھیم اپلوڈ ہونے کی کارگزاری سامنے آجانے کے بعد، صفحہ پر موجود نیلے تیر () پر کلک کردیں. اب آپ واپس تھیم کے فولڈر میں پہنچ جائیں گے اور وہاں اپنی اپلوڈ کی گئی تھیم کے نام کا ایک نیا فولڈر بھی موجود پائیں گے.

تھیم اپلوڈ کرنے کے بعد سمجھ لیجیے، ننانوے فیصد کام مکمل ہوگیا. اب تھیم کو صرف ایکٹویٹ کرنے کی دیر ہے، اور پھر آپ کا بلاگ ایک نئی پوشاک کے ساتھ ظاہر ہوجائے گا. اس کے لیے آپ اپنے ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن ڈیش بورڈ پر لاگ ان ہوجائیں. اور وہاں موجود Appearance کی ٹیب پر جائیں. یا اگر آپ نے پلگ ان اپلوڈ کیا ہے تو Plugins کی ٹیب پر چلے جائیں (دیکھئے تصویر 4). اور وہاں موجود تھیم یا پلگ ان کے ساتھ موجود Activate کے ربط پر کلک کردیں. لیجیے اب سو فیصد کام مکمل ہوگیا.

درج بالا طریقہ کار، ان تین طریقوں میں سے ایک ہے جو تھیم اور پلگ ان کی تنصیب میں استعمال کیے جاتے ہیں. دیگر دو طریقوں میں سے ایک ورڈپریس ایڈمن پینل کی پلگ ان ٹیب میں موجود Add New آپشن کا ہے. لیکن byethost سمیت دیگر بہت سی ہوسٹنگ پر یہ طریقہ کار کارگر نہیں. دوسرا طریقہ FTP کا ہے جو کہ قریباِ ہر ہوسٹنگ میں نہایت کارگر ہے. لیکن چونکہ یہ طریقہ کسی قدر مشکل اور سوفٹوئیر کی مدد کے بغیر ممکن نہیں، اس لئے اسے Advance سمجھا جاتا ہے. اس کی تفصیل اور طریقہ کار ضرورت پڑنے پر آئندہ کے لئے چھوڑتے ہیں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

22 تبصرے

  1. سعد رحمن اشرف کہتے ہیں

    ٹھیک ہے استاد جی، آپ کی بات سمجھ میں آگئی ہے تھوری بہت۔
    امید ہے آئندہ بھی کچھ نا کچھ معلومات ضرور بتائیں گے۔
    😉

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  2. سعد کہتے ہیں

    شکریہ اسد صاحب معلوماتی تحریر کیلیے. ایک مسئلہ جو مجھ سے حل نہ ہو سکا. ورڈ پریس کو اپڈیٹ کیسے کیا جائے؟

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  3. یاسر عمران مرزا کہتے ہیں

    پوسٹ تو شاندار ہے، لیکن آخر پر آ کر یہ پلگ ان کی تنصیب کی بجائے ایک تھیم کی تنصیب کا ٹیوٹوریل بن گیا۔ امید ہے مستقبل میں آپ اس پر مزید روشنی ڈالیں گے۔ اسی طرح یہ ٹیوٹوریل خاص طور پر بائی دی ہوسٹ کے لیے مخصوص ہو گیا ہے، کچھ لوگ دیگر سرورز استعمال کر رہے ہیں جو ایف ٹی پی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور بہت سے لوگ اپنی ذاتی ہوسٹنگ پر ایف ٹی پی سافٹ وئر استعمال کرتے ہیں، اس لیے مستقبل میں ایف ٹی پی کے استعمال کے ساتھ ٹیوٹوریل ترتیب دیا جائے تو اور بہتر ہو سکتا ہے۔ آپ نے یقینن اس تحریر کے لیے کافی محنت کی اور میں اس پر تنقید کر رہا ہوں، لیکن یقین مانیے یہ تنقید سے زیادہ تجاویز ہیں، امید ہے آپ برا نہیں مانیں گے۔
    مستقبل میں چند اچھے اچھے دستیاب پلگ انز پر بھی ٹیوٹوریل ترتیب دے سکتے ہیں۔ اردو بلاگنگ سے منسلک بہت سے لوگ پلگ انز استعمال کر تو رہے ہیں لیکن ورڈپریس کی ان مہارات کو باقی مانندہ یوزر تک پہنچانے کا کام صرف آپ بڑے اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں، جس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ بھی بتا دیں کہ اوپر قران اور حدیث کے لیے کون سا پلگ ان استعمال کر رہے ہیں۔شکریہ

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  4. محمداسد کہتے ہیں

    @ یاسر عمران مرزا
    برا ماننے کی کوئی بات نہیں بھائی. مجھے خوشی ہوئی کے آپ نے اپنے تحریر پر تبصرہ کیا 🙂 ، اور اسے بہتر کرنے کے لئے رہنمائی فرمائی. دراصل، پلگ ان اور تھیم اپلوڈ کرنے کا طریقہ کار بالکل ایک ہی جیسا ہے، اسی لیے تھیم کی مثال رکھ کر اصل طریقہ بتلانے کی کوشش کی. امید یہی ہے کہ اس سے پلگ ان کی تنصیب کا طریقہ بھی ازخود سمجھ آجائے گا.
    یہ تحریر پچھلے مضمون ” مفت بلاگ سائٹ” کے تسلسل کا حصہ ہے، اسی لیے اسے byethost سے منسلک کیا. ایف ٹی پی، جیسا کہ میں نے مضمون کے آخر میں لکھا، کو سمجھنا نسبتاِ وقتی اور مشکل ہے، اس لیے آسان ترین طریقہ بتایا جو کہ آن لائن فائل مینیجر کا ہے.
    ویسے تو میں خود ابھی سیکھنے کے مرحلے سے گزررہا ہوں لیکن جو کچھ سیکھا اس پر انشاءاللہ آئندہ بھی تحریر لکھنے کی کوشش رہے گی. قرآن، حدیث اور انتخاب کے لئے کوئی پلگ ان استعمال نہیں کررہا، بلکہ ایک پی ایچ پی فائل اس کے لئے مخصوص رکھی ہے جو کہ ہر ماہ اپڈیٹ کرتا ہوں.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  5. یاسر عمران مرزا کہتے ہیں

    بہت شکریہ جناب
    تو شاید قرآن اور حدیث والی ویجٹ اسی تھیم کا حصہ ہے، آپ کے آئندہ آنے والے ٹیوٹوریلز کا منتظر رہوں گا۔

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  6. جاویداقبال کہتے ہیں

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بھائی آپکی تحریراچھی ہےلیکن میرےپاس آپ کےلفظوں کارنگ بھی آپ کےبیک گراؤنڈکےساتھـ ملاہوتاہےتواس کیوجہ سےپڑھنےمیں دشواری آتی ہےبراہ کرم اس پرتوجہ دیں۔ میرےپاس فائرفاکس کابراؤزرہے۔

    والسلام
    جاویداقبال

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  7. محمداسد کہتے ہیں

    @ یاسر عمران مرزا
    جی بالکل! ٹیب فنکشن تھیم کا ہی حصہ ہے

    @ جاوید اقبال
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    میں خود بھی فائرفوکس ہی استعمال کررہا ہوں، لیکن مجھے اس طرح کا مسئلہ نظر نہیں آیا اور نہ کسی اور نے بتایا. اگر ممکن ہو تو بلاگ کے کسی دو صفحوں، جن میں یہ مسئلہ آپ کو نظر آرہا ہو، کا اسکرین شاٹ مجھے ای میل کردیں. اگر بلاگ پر مسئلہ ہوا تو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش رہے گی. شکریہ

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  8. راحت حسین کہتے ہیں

    یہاں فائر فاکس ورژن 3.6.2 ہے، اور یہ رنگین مسئلہ دیکھنے کو نہیں ملا، خیر، امید پہ دنیا قائم ہے…. 😛

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  9. محمد فیصل کہتے ہیں

    محمد اسد یار آپ نے کمنٹس کے سیکشن میں کونسا پلگ ان انیبل کر رکھا ہے، جس سے مائوس اوپر کرنے سے جواب کا آپشن نظر آتا ہے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  10. محمداسد کہتے ہیں

    @ محمد فیصل
    سب سے پہلے تو بلاگ پر خوش آمدید.
    تبصرہ کا جواب دینے میں آسانی کے لیے میں نے Reply to پلگ ان استعمال کیا ہے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  11. طارق اقبال کہتے ہیں

    جزاک اللہ بہت اچھی تھیم ہے. اور آپ نے سمجھایا بھی اچھا ہے. ویسے کل سے بائی دی ہوسٹ والوں کا سرور مرمت کے لیے ڈاون ہے. اس لیے اگر ایف ٹی پی والا طریقہ بتا دیں . تو مہربانی ہوگی. شکریہ

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  12. محمداسد کہتے ہیں

    @ طارق اقبال
    بلاگ پر خوش آمدید.
    میں انشاءاللہ بہت جلد اس پر تحریر کروں گا. بس تھوڑا سے انتظار کی زحمت فرمائیے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  13. عین لام میم کہتے ہیں

    بہت خوب اسد!
    آپ نے جس سہل انداز میں یہ سارا طریقہ لکھا ہے اس سے مجھ جیسے بندے نے بھی ایک عدد ویب سائٹ بنا لی ہے. میں تو سمجگتا تھا کہ یہ تو بڑا ہی کوئی مشکل کام ہوگا اور میں نے اس کو اپنی انجینئرنگ سے فارغ ہونے تک ٹالا ہوا تھا. لیکن آپ کے طریقے پر عمل کر کے میں ایک رات میں ہی اپنی ڈومین کا مالک بن گیا….. واہ! یہ تو چمتکار ہو گیا…!! 😆
    کیا اس سلسلے میں اور بھی کوئی تحاریر ہیں، ان کا ربط بھی یہیں دیے دیں.. اور کیا میں اپنے بلاگر کے اکاؤنٹ سے اپنی پوسٹیں امپورٹ کر سکتا ہوں…؟؟:lol:

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  14. محمداسد کہتے ہیں

    @ عین لام میم
    سب سے پہلے تو بلاگ پر خوش آمدید اور پسندیدگی کا شکریہ. اور ہاں! ایک بھولے ہوئے زمرے ‘ورڈپریس’ کو یاد دلانے کا بھی شکریہ قبول فرمائیے 😛 .

    ورڈپریس پر آپ دیگر تمام بلاگنگ پلیٹ فارمز سے باآسانی منتقل ہوسکتے ہیں. بس اس کے لیے تھوڑی سی تکنیکی معلومات درکار ہوتی ہے. مزید تفصیل آپ اس ربط پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  15. محمودالحق کہتے ہیں

    بہت شکریہ جناب میرے جیسے کم علم بھی استفادہ کر رہے ہیں . ایک مشکل درپیش ہے اگر رہنمائی فرما دیں تو شکریہ .
    (دیکھئے تصویر 4). اور وہاں موجود تھیم یا پلگ ان کے ساتھ موجود Activate کے ربط پر کلک کردیں. لیجیے اب سو فیصد کام مکمل ہوگیا.
    لیکن میرے ساتھ مسئلہ یہ آرہا ہے کہ ورڈ پریس میں ایکٹیویٹ کا ربط دیکھائی نہیں دے رہا.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  16. محمداسد کہتے ہیں

    @ محمودالحق
    علم والی بات پر تو بس یہی کہوں گا کہ پانی پانی کر گئی مجھ کو “آپ” کی یہ بات.

    اس طرح کا مسئلہ آج سے پہلے تو نہیں دیکھا. لیکن اگر آپ کے پاس Activate کا ربط نہیں آرہا تو آپ پلگ ان کے نام کے ساتھ موجود check box پر چیک لگا کر پلگ ان کی فہرست کے اوپر اور نیچے دئے کئے آپشنز میں سے ایکٹویٹ منتخب کر کے اپلائی کردیں. (دیکھئے تصویر).

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  17. محمودالحق کہتے ہیں

    اصل پرابلم یہ ہوا کہ میرے پاس پلگ ان کا آپشن ہی نہیں ظاہر ہو رہا . کہیں ایسا تو نہیں کہ پلگ ان انسٹال نہ ہوئے ہوں .

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  18. محمداسد کہتے ہیں

    @ محمودالحق
    مجھے مسئلہ سمجھنے کچھ دشوری لاحق ہے. ایک مسئلہ یہ سمجھ آرہا ہے ایڈمن پینل میں پلگ ان کی ٹیب ہی نہیں. دوسرا یہ کہ پلگ ان کی لسٹ میں پلگ انز موجود نہیں.

    پہلے مسئلہ کی صورت میں آپ ورڈپریس دوبارہ انسٹال کرنا پڑے گا. کیونکہ یہ مسئلہ بیک وقت آپ کی فائلز اور ڈیٹابیس سے متعلق ہوسکتا ہے. دوسرے مسئلہ کی وجہ پلگ ان کو wp-content کے اندر موجود پلگ ان کے فولڈر کے علاوہ کہیں اور موجود ہونا ہیں. لہٰذا پلگ ان اور تھیم دونوں کو اپنے مخصوص فولڈر میں ہی رکھنے کی احتیاط کریں.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  19. محمودالحق کہتے ہیں

    اسلام وعلیکم
    بہت شکریہ اسد بھائی آپ نے تفصیل سے جواب سے نوازا . تحقیق کرنے سے اب پتہ چلا ہے کہ میرے ایکس پی ونڈو میں آئی آئی ایس فائل موجود نہیں . پلگ ان کے لئے اس کا ہونا ضروری ہے .جو کہ ایکس پی پروفیشنل میں ساتھ ہی انسٹال ہوتی ہے . مگر میرے پاس ہوم ایڈیشن ہے آن لائن ڈاؤن لوڈ پہ سسٹم اسے قبول نہیں کرتا پہلے یہ منزل طے کر لوں . اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو آپ کو تکلیف دوں گا. . .

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب
  20. محمودالحق کہتے ہیں

    اسلام و علیکم
    اسد بھائی آپ کا شکریہ تفصیل سے جواب دینے کا . کچھ تھقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی آئی ایس یعنی انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز مائیکروسافٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب ویب سرور ہے۔ یہ صرف ونڈوز این ٹی اور اس کے بعد کے تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لئے دستیاب ہے۔ یہ کوئی الگ سافٹ ویئر نہیں اور نہ ہی الگ سے دستیاب ہوتا ہے۔ اسے ونڈوز کا حصہ ہی مانا جاتا ہے مگر By Default یہ انسٹال نہیں ہوتا اور اسے خود انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ونڈوز کے سرور ایڈیشنز جیسے ونڈوز 2000 سرور وغیرہ میں یہ انسٹالیشن کے دوران ہی انسٹال ہوجاتا ہے۔
    لیکن میرا ایکس پی ہوم ایڈیشن سسٹم آن لائن ڈاؤن لوڈ قبول نہیں کر رہا . پہلے اس مسئلہ کو حل کر لوں اگر پھر بھی ضرورت پیش آئی تو آپ کو تکلیف دوں گا .
    .

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.