شومی نے “ریڈمی فور ایکس” متعارف کرادیا

1

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شومی نے پاکستان میں “ریڈمی فور ایکس” اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔ ڈسٹری بیوشن پارٹنر اسمارٹ لنک ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کردہ اس فون کی تعارفی تقریب فلیٹیز ہوٹل، لاہور میں منعقد ہوئی جس میں لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی معروف فنکار اور موسیقار تیمور صلاح الدین المعروف مورو نے انجام دی جبکہ نیس کیفے بیسمنٹ کے موسیقاروں اور نوری نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ریڈمی فور ایکس مکمل میٹل باڈی پر مشتمل اسمارٹ فون ہے۔ اس فون کی سب سے خاص بات انتہائی سلم ڈیزائن ہے۔ ریڈمی فور ایکس کی موٹائی صرف 8.65 ملی میٹر جبکہ اس کا وزن صرف 150 گرام، ریم 3 جی بی اور اسٹوریج 32 جی بی ہے۔ یہ اسمارٹ فون 4100 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے جس کی مدد سے یہ 18 دن سے زائد کا متاثر کن اسٹینڈ بائی ٹائم فراہم کرسکتا ہے۔ یوں ریڈمی فور ایکس کے صارف بیک وقت کئی کام انتہائی تسلی بخش انداز میں سر انجام دے سکتا ہے۔ ریڈمی فور ایکس کی قیمت 18,900 روپے رکھی گئی ہے جو اس طرز کے اسمارٹ فون کے لیے انتہائی مناسب بلکہ پرکشش قیمت ہے۔ یہ خوبصورت فون mistore.pk کی آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ Daraz.pk اور Yayvo.com پر بھی آن لائن آرڈر کر کے خریدا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون یکم مئی 2017ء سے اسمارٹ لنک ٹیکنالوجی کے آن لائن پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہے۔

تعارفی تقریب کے موقع پر اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر احمد بٹ نے کہا کہ پاکستانی صارفین کی اکثریت اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے بہترین اسمارٹ فون کی خریداری کو فوقیت دے رہی ہے اور یہی امر مارکیٹ کے تمام برانڈز کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈمی فور ایکس کی قیمت اسمارٹ فون صارفین کی قوت خرید کے مطابق ہے اور یہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں زبردست مقابلے کی فضاء پیدا کرے گا۔

موبائل فون کی مارکیٹ میں ہلچل مچاتے ہوئے شومی نے تین انتہائی معیاری اسمارٹ فون می میکس، ریڈمی فور اے اور ریڈمی نوٹ فور رواں سال فروری میں متعارف کروائے ہیں۔ پاکستان میں اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کی مدد سے شومی صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شومی نے اپنی “سب سے پہلے صارف” کی پالیسی پر حسب وعدہ عمل کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے قدم مضبوط کیے ہیں۔ اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز پاکستان کے نمایاں شہروں میں ایم آئی کسٹمر کئیر سینٹر کی ضرورت کو پورا کررہی ہے۔

شومی (Xiaomi)

شومی 2010ء میں “انوویشن فار ایوری ون” کے فلسفے کے تحت پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی۔ یہ کمپنی انتہائی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو مناسب قیمت میں ہر ایک کی پہنچ تک لائے جانے پر یقین رکھتی ہے۔ شومی نے اپنے ایم آئی فینز کی مدد کے لیے شاندار ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور انٹرنیٹ سروس پیش کیں۔ انہوں نے صارفین کی آراء سے اپنی مصنوعات کو بہتر بنایا ہے جو اس وقت ایم آئی اور ریڈمی اسمارٹ فون میں نظر آئیں گی۔ شومی کی گوناں گو خصوصیات اور پیشہ ورانہ مہارت نے آج اسے ایک مقبول عالمی برانڈ کی حیثیت دے دی ہے۔

اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز

اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز نے 2016ء میں پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد کے ساتھ مارکیٹ میں قدم رکھا۔ اپنے وسیع نقطہ نظر اور شومی کے اشتراک سے یہ ادارہ مارکیٹ میں قدم جما چکا ہے۔ اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز کم قیمت میں معیاری اسمارٹ فون صارفین تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے کہ جو نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ جدید اور اختراعی فروخت کی تکنیک کو یکجا کر کے مارکیٹ پر چھا جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ریڈمی فور ایکس کی تعارفی تقریب کی جھلکیاں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

1 تبصرہ

  1. اجمل خان کہتے ہیں

    بظاہر تو فون اچھا ہے. کوئی استعمال کر کے بتائے تو ٹھیک سے پتہ چلے.

    اس تبصرے کا جواب دیںجواب

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.